• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: ترقیاں نہ ملنے کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

Sindh Doctors Protest Is Going In Fourth Day

سندھ بھر کے ڈاکٹرز کی جانب سے ترقیاں نہ ملنے اور عدالتی احکامات پر محکمہ صحت کی جانب سے عمل درآمد نہ کیے جانے کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی لیکن محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مذاکرات کا سلسلہ شروع نہیں کیا جاسکا۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سندھ کے ڈاکٹرز کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، دیگر صوبوں میں ڈاکٹرز کی تنخواہیں اور دیگر مراعات سندھ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

تازہ ترین