• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سر فہرست دنیا کے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے

Roger Federer To Become Oldest Tennis Player To Be Ranked No One

شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرینڈ سلیم اعزازات کے بے تاج بادشاہ اور آسٹریلیائی اوپن میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے والے سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست پہنچنے والے دنیا کے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے ہیں۔

36سالہ فیڈرر نے روٹرڈم اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے روبن ہاسے کو 6-4، 1-6، 1-6 سے شکست دے کر یہ کامیابی حا صل کر لی ہے۔

خیال رہے کہ فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہے جبکہ کیون اینڈرسن، ثام قیوری، ایڈرین منارینو اور کائی نیشکوری نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔

تازہ ترین