ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی بہادرآباد گروپ کے 3 ارکان حیدرآباد پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم سےوابستہ مقامی رہنماوں کو اپنے موقف پر قائل کرنے کے لیے حیدرآباد آئے ہیں۔
حیدرآباد آنے والے رابطہ کمیٹی اراکین میں عامر خان، شبیر قائمخانی اور محمد حسین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم حیدرآباد کے مقامی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کی حمایت کرچکے ہیں، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم سےوابستہ مقامی رہنماوں کو اپنے موقف پر قائل کرنے کے لیے حیدرآباد پہنچے ہیں۔
شبیرقائمخانی نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ دوستوں کی کنفیوژن دورکرنے آئے ہیں، حیدرآباد شہر تقسیم ہے بہادر آباد کے ورکرز اجلاس میں یہاں کے بھی ساتھی آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دوست سازش کا شکار نہ ہوں، فاروق بھائی کو غلط فہمی ہوگئی ہے، ایسا نہیں کہ سارا کا سارا حیدرآباد پی آئی بی کے ساتھ ہو۔