• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسپیشل اولمپکس کی یونیفائیڈ میراتھون

Special Olympics Marathon In Karachi

اسپیشل افراد سے اظہار یکجہتی اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے کراچی میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کی جانب سے یونیفائیڈ میراتھون ہوئی ، جس میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم سمیت مختلف شعبوں کے اسٹارز نے شرکت کی ۔

میراتھن میں کراچی کے بائیکرز گروپ نے بھی اعجاز اسلم کی سربراہی میں شرکت کی ۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اسپیشل افراد سے یکجہتی کیلئے میراتھون میں شریک ہوئیں ۔

میراتھن میں شریک شوبزاسٹارزکا کہنا تھا کہ اسپیشل افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں معاشرے میں برابر کا رکن تسلیم کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ یونیفائید میراتھن میں دس کلومیٹر اور پانچ کلو میٹر کی ریسیں ہوئیں ۔

چھوٹے بچوں کیلئے ساڑھے سات سو میٹر کی ریس بھی ہوئی ۔

 

تازہ ترین