• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹیڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا3 کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ڈریکولا، مونسٹرز اور چڑیلوں بھوتوں کے شوقین افراد ہوجائیں تیار کیونکہ 2012 اور 2015 میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی ووڈ اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم سیریز ہوٹل ٹرانسوانیاکا پریکوئل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ جس کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔

کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم کو جینڈی ٹرٹا کووسکی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی ڈریکولا اور اس کے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جس نے بھوتوں، چڑیلوں اور خطرناک بلائوں کے لیے ایک عالیشان ہوٹل قائم کیا ہوتا ہے۔

فلم آئندہ سال 13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین