• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ:زیر تعمیر گیٹ گرگیا، 6 مزدور جاں بحق

کوہاٹ میں ایف آر جوا کئی روڈ پر بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے دوران بھاری گیٹ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حادثہ شین ڈھنڈ چیک پوسٹ کا تعمیراتی گیٹ گرنے کے باعث پیش آیا،ملبے تلے 8 افراد دب گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 6مزدور جان کی بازی ہار گئے جب کہ دو زخمی ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تعمیراتی کام میں ناقص مٹیرئل استعمال کئے جانے کی وجہ سے پیش آیا ۔

تازہ ترین