• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے والد اور لیڈر کے لئے جنگ لڑوں گی، مریم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر بار ووٹ کی پرچی کو روندھا گیا،ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا کہ نوازشریف کو ووٹ سے نکالا گیا ہو، اپنے والد اور لیڈر کے لئے جنگ لڑوں گی۔

شیخو پورہ میں ن لیگ کے جلسہ عام سے خطاب میں مریم نوازنے کہا کہ یہ اکیلے نوازشریف کا مقدمہ نہیں،ہر اس وزیراعظم کا مقدمہ ہے جو 5سال مکمل نہ کرسکا۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کے لئے بیرون نہیں جاسکتے ،یہ کیسا انصاف ہے ؟میں پوچھتی ہوں کہ 20سال سے مائنس نوازشریف فارمولے پر کام کررہے ہوتمہیں کیا ملا؟

مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ نوازشریف جیسےہی اقتدارمیں آتےہیں عوام کی خدمت میں لگ جاتے ہیں،انہوں نے موٹر وے،یونیورسٹیاں اور سی پیک منصوبہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے ملنے والے عشق کی سزا نوازشریف کو ملتی ہے ،شکرادا کرتی ہوں کہ لوگ ان سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہناتھاکہ نوازشریف کوآمرکےسامنےسرنہ جھکانےکےالزام میں اٹک قلعہ میں بند رکھا گیا تھا،وہ وقت کون واپس لائے گا جب منتخب وزیراعظم کو جھوٹے مقدمے میں ہائی جیکر بناکر کال کوٹھڑی میں ڈالا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائی جیکنگ مقدمے کی سزا کالعدم قراردیدی گئی لیکن نوازشریف کے 14سال واپس آسکتے ہیں ؟ ڈوگرز کورٹ نے منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا تو کیا ضائع ہونے والا وقت لوٹ سکتا ہے ؟

مریم نواز نے امید ظاہر کی کہ وہ وقت آرہا ہے جب آئین و قانون پر مبنی حقیقی جے آئی ٹی بنے گی ،جو یہ دیکھے گی کہ واٹس ایپ پر جے آئی ٹی کس نے بنائی تھی ۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ اپنے والد اور لیڈر کے لئے جنگ لڑوں گی،پورا شیخوپورہ جلسہ گاہ بناہوا ہے ،شاباش شیخوپورہ ،شاباش۔

تازہ ترین