• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم انٹرا پارٹی الیکشن، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پولنگ کا وقت دوپہر ایک سے شام 6بجے تک رکھا گیا تھا مگر کارکنوں کی سہولت کے لئے اس دورانیہ میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے بعد رابطہ کمیٹی اور سی ای سی کے 25،25امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا کنوینر منتخب ہوگا جبکہ پارٹی سربراہ کا انتخاب بعد میں ہوگا۔

فاروق ستار نے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ آج الیکشن نہیں ریفرنڈم ہورہا ہے،یہ پارٹی سے وڈیرہ شاہی کے خاتمے کا دن ہے۔

ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل آفس میں بھی پولنگ ہوئی ،جس پر بہادر آباد گروپ کی رابطہ کمیٹی نے وہاں کی زونل کمیٹی کو تحلیل کردیا ۔

تازہ ترین