• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ سیاسی قیادت میں ایک بھی سچا نہیں ، احمد رفیق اختر

Not A True One In The Current Political Leadership Ahmed Rafiq Akhtar

ممتاز اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ قوم کو سچا لیڈر ملاتو پاکستان بنا،دوسرا سچا ملا تو پاکستان بچائےگا ،افسوس سے کہنا پڑتا ہے موجودہ سیاسی قیادت میں ایک بھی سچا نہیں۔

گوجر خان میں ’طریق شہرمحبت راستے ناراستے‘ کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے احمد رفیق اختر نے کہا کہ آج سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا اس قوم کو کوئی سچا حکمران ملے گا ؟موجودہ قومی قیادت کی نفسیات کو لائی اسکیل پر جانچا جائے تو سب جھوٹے نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی رہنما اعتدال سے ہٹ چکے ہیں، ان میں تکبر اور غرور بھرا ہوا ہے، قوم کو قائد اعظم کے بعد ایماندار لیڈر نہیں مل سکا۔

احمد رفیق اختر نے یہ بھی کہا کہ خدا پر یقین ہو تو پھر ہر شعبہ زندگی میں نظر آنا ضروری ہے،جھوٹ، فریب اور برے اعمال چھوڑ کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ اختیار کرنا ہوگا، نبی پا ک صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتدال اور محبت کی راہ کو اپنایا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ذات باری تعالی نے اپنے سے محبت کا اصول نبی پاک کے طریقہ کو قرار دیا ہے، خدا نے کہا ہے کہ مجھ سے محبت کرو تو وہ محبت کرے گا، متکبر اور برے اعمال والا خدا کی محبت سے دور ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین