• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان بلوچ نے زیر گردش غیر اخلاقی ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا

Mna Salman Baluch Declares Video Was Fake

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش غیر اخلاقی ویڈیو کو جعلی قراردیدیا ہے ۔

ایک بیان میں سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ سوشل میڈیا اورواٹس ایپ گروپس میں ایک ویڈیو گردش کررہی ہے ،جس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نےکہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ میرے حوالے سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر جو برہنہ ویڈیو چلائی جارہی ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، یہ جعلی ویڈیو ہے اور یہ ویڈیو میری نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے اپیل کی کہ لوگ اس طرح کی ویڈیوز آگے پھیلانے سے گریز کریں، سلمان مجاہد بلوچ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن سے بھی اپیل کہ وہ سوشل میڈیا پر ان سرگرمیوں کی تحقیقات کریں جو ان کی کردار کشی کے لیے کی جارہی ہیں اور ذمہ داروں کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سلمان مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے کو روکا جائے کیوں کہ اس کا مقصد صرف اور صرف ان کی عزت کو نقصان پہنچانا اور کردار کشی کرنے کی مہم ہے۔

سلمان مجاہد بلوچ پر 13 فروری کو علینہ نامی خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا اور انہوں نے گلشن اقبال تھانے میں سلمان مجاہد کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کی درخواست بھی درج کرائی تھی۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نے انہیں پہلی بار 12 اگست 2014 کو پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور خفیہ کیمرے سے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔

علینہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ ویڈیوز کے عوض 40 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہے ہیں، اگر مجھے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار سلمان مجاہد بلوچ ہوں گے۔

دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نے بھی ایک ماہ قبل انہی خاتون کے خلاف 40 لاکھ روپے کی جعلسازی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

سلمان مجاہد بلوچ نے علینہ نامی خاتون کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خاتون نے لاہور کے شوکت خانم میں اپنی والدہ کے علاج کی غرض سے ان سے 40 لاکھ روپے بٹورے۔

تازہ ترین