• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کا حملہ

Attack On Indian State Chhattisgarh From Separatists

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکورٹی اہل کاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے، مقابلے میں ایک علیحدگی پسند بھی مارا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سکما میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں نے گھات لگا کر سیکورٹی اہل کاروں پر حملہ کیا۔

بھارتی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پانچ گھنٹے تک جاری رہا ، حملے میں ایک شہری اور دو سیکورٹی اہل کار ہلاک اور چھ اہل کار زخمی ہوئے، مقابلے میں ایک ماؤ نواز باغی بھی مارا گیا۔

تازہ ترین