• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امسال بافٹا کا میلہ فلم ’تھری بل بورڈز‘ نے لوٹ لیا

آسکرز کے بعد دوسرے معتبر ترین ایوارڈز بافٹا کے اس سال کے میلے میں فلم’ تھری بل بورڈز‘ نے پانچ ایوارڈز اپنے نام کرکے میلہ لوٹ لیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈمین کے نام رہا۔

برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس ایوارڈ کی تقریب لندن کے رائل البرٹ ہال میں منعقد ہوئی۔

فلم تھری بل بورڈز کو بہترین فلم کے علاوہ بہترین اداکارہ ،ریجنل اسکرین پلے معاون اداکار اور بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔

اسی فلم کے لیے فرانسس مکڈورمنڈ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری ایوارڈ کو فلم ڈارکیسٹ آور کے لیے دیا گیا۔

تازہ ترین