• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس امریکا میں اختلافات کا بیج بونے میں کامیاب ہوتا جارہا ہے، ٹرمپ

Russia Is Successful In To Create Differences In America Donald Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس امریکا میں اختلافات کا بیج بونے میں کامیاب ہوتا جارہا ہے، اتنا تو ماسکو نے سوچا بھی نہیں ہوگا، انہوں نے ایف بی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنے دور صدارت میں روس کو روکنے میں ناکام رہے۔

صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت یہی ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں کہ میری الیکشن ٹیم کے روس سے رابطے تھے یا نہیں؟ ایف بی آئی بنیادی کاموں پر توجہ دےاور ہمیں خود پر فخر کرنے کا موقع دے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دکھ ہے کہ ایف بی آئی نے فلوریڈا اسکول کے حملہ آور سے متعلق تمام شواہد کھودیے، یہ کوتاہی قابل قبول نہیں۔

انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ روس نے انتخابات میں مداخلت نہیں کی بلکہ انہوں نے کہا تھا کہ شاید یہ روس ہو یا چین یا پھر کوئی بھی ملک یا گروپ ہوسکتا ہے، تاہم روس کے حوالے سے یہ دھوکا دینا کہ میری الیکشن ٹیم کے رابطے تھے ایسا کچھ نہیں ہوا۔

تازہ ترین