• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کی اسپیڈ اسکیٹر نے سرمائی اولمپک میں تاریخ رقم کر دی

Speed Skating Japans Kodaira Wins Gold In Womens 500m

جاپان کی اسپیڈ اسکیٹر نے سرمائی اولمپک میں تاریخ رقم کر دی ،ناؤ کودیرا نے 500میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کا گولڈ میڈل ریکارڈ ٹائم میں اپنے نام کیا، ساتھ ہی وہ اسکیٹنگ کے انفرادی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی جاپانی خاتون بھی بن گئیں، یوکرین کے اولکسیندر ابرامنکو نے فری اسٹائل اسکینگ میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ۔

جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس کے ویمنز کے اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیا ریکارڈ بن گیا۔

جاپان کی ناؤ کودیرا نے ریکارڈ36 اعشاریہ نو چار سکینڈز میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا، وہ جاپان کےلیے اسکیٹنگ کے انفرادی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون بھی بن گئیں۔

بائی تھلون کے 15 کلومیٹر ماس اسٹارٹ مقابلے میں فرانس اور جرمنی کے ایتھلیٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں فرانس کے مارٹن نے ایک لمحے کے فرق سے گولڈ میڈل جیت لیا۔

مینز فری اسٹائل اسکیئنگ کے ایرئیل ایونٹ میں ایتھلیٹس نے دلکش کرتب دکھائے ،کچھ کھلاڑی اپنا بیلنس برقرار رکھنے میں ناکام بھی رہےلیکن یوکرائن کے اولکسیند ابرامنکونے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

میڈلز ٹیبل پر ناروے نے جرمنی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ، جس نے نو گولڈ سمیت 26 میڈلز جیت لیے ہیں ۔ جرمنی کے نوگولڈ سمیت 18 میڈلز ہیں۔

 

تازہ ترین