• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا: گاڑی کو ٹکر مارنے کے چکر میں اپنی ہی گاڑی اُلٹا بیٹھے

دوران ڈرائیورنگ بعض اوقات ڈرائیورزاپنی لاپرواہی، غصے اور ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کے چکر میں اپنا ہی نقصان کر بیٹھتے ہیں۔

کیلیفورنیا کی سڑک پر دورانِ ڈرائیونگ غصہ کے سبب ایسا ہی ایک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب ایک ایس یو وی ڈرائیور دوسری کار کر اوور ٹیک کر رہا تھا جس کے بعد اُس گاڑی کا ڈرائیور اُترا اور اُسے بار بار تنگ کرنے پر تنبیہہ کی دوسری جانب ایس یو وی ڈرائیور نے اپنا غصہ نکالنے کیلئے گاڑی کر ٹکر مارنے چاہی لیکن برا ہو اُس غصے کا کہ اُسکی اپنی ہی گاڑی بیچ سڑک پر اُلٹ گئی

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایس یو وی ڈرائیور کی غلطی کے سبب پیش آیا جس میں وہ خود کسی حادثے سے محفوظ رہا تاہم اُسکی اپنی ایس یو وی کا کباڑہ نکل گیا۔

تازہ ترین