• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن فلم 'بلیک پینتھر 'نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

مارول سپر ہیرو ز کے مشہورفکشنل کردار بلیک پینتھرکے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم 'بلیک پینتھر 'نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے ۔

پہلے ویک اینڈ پر فلم نے 218ملین ڈالر کمائی کے ساتھ نہ صرف باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے بلکہ شائقین کو بھی خوب متاثر کیا۔

ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی واکانڈہ نامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے ۔

اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے کنگ لیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور واکانڈہ کی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے ۔

باکس آفس پر دوسری پوزیشن پر لائیواینیممیٹیڈ فلم پیٹر ریبٹ رہی جس کی کہانی شرارتی خرگوش اور اس کے ساتھیوں کے گرد گھوم رہی ہے جبکہ تیسری فلم ففٹی شیڈز فریڈ کے حصے میں آئی ۔

تازہ ترین