• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ کا درد اتنا بڑھا کہ پائلٹ کو طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی

دبئی سے ایمسٹرڈیم جانے والی پرواز اکھاڑے میں بدل گئی اور دباؤ کچھ اتنا بڑھا کہ پائلٹ کو طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

یہ حیرت انگیز مگر دلچسپ و عجیب واقعہ نیدرلینڈ کی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز اُس وقت آیا جب ایک مسافر کی پیٹ کی خرابی جھگڑے کی وجہ بن گئی اور یہ دباؤ کچھ اتنا بڑھا کہ جہاز اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

رپورٹ کے مطابق مسافروں کے بے قابو ہونے پر پائلٹ نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہنگامی لینڈنگ کی اور مسافروں کے درمیان جھگڑا ختم کروانے کے بعد فلائٹ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے چار افراد پر پابندی عائد کردی۔

تازہ ترین