• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن فلم ایونجرز:انفنیٹی وارکانیا ٹریلر جاری

ایونجرزایک بار پھر بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں،رابرٹ ڈاؤنی جونیئر،کرس ایوانز، اوراسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم"ایونجرز:انفیٹی وار"کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریلر کیلئے بس کل تک کا انتظار کرنا ہو گا۔

2012ء کی دی ایونجرز اور2015کی دی ایج آف الٹرون کے اس پریکوئل کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ وِن ڈیزل ،ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوۂ گر ہونگے۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین،کیپٹن امریکا،تھور،گارڈیئنز،کوئک سلور،دی ہلک،بلیک وڈو،ہاک آئی،نک فیوری،اسکارلٹ وِچ اور دیگر اُسے روکنے میں مصروف ہیں۔

مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم ایونجرز:انفینٹی وار والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینر4مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچاتی نظر آئیگی۔

تازہ ترین