• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا منتخب حکومت کو قانون سازی یا فیصلے کا حق نہیں؟ وزیراعظم

Does The Elected Government Not Have The Right To Legislation Or Decision Prime Minister

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیا منتخب حکومت کو قانون سازی اور فیصلے کرنے کا حق نہیں؟

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم حلف لیتے ہیں کہ آئین کا دفاع کریں گے تو کیا ہمیں قانون سازی کا حق نہیں ؟کیا ہمیں اجازت لے کر قانون سازی کرنی ہوگی؟

ان کا مزید کہناتھاکہ میں اداروں پر تنقید نہیں کررہا بلکہ حقائق پیش کررہا ہوں، عدالتوں میں منتخب نمائندوں کو کبھی چور،کبھی ڈاکو اور کبھی گاڈ فاردر کہا جاتا ہے ۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سرکاری افسران کو عدالت میں طلب کرکے بے عزت کیا جاتا ہے،حکومتی پالیسیوں کو مسترد کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے تصادم سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ یہ ایوان اس معاملے پر بحث کر لے۔

تازہ ترین