• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم صاحب ہم نے خود پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا ،خورشیدشاہ

The Prime Minister We Condemned The Sanctuary Of Parliament Khursheed

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جناب وزیراعظم صاحب کسی اور نے نہیں ہم نے خود اس پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا ہے ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ جو بحث وزیراعظم صاحب آج ایوان میں لائے ہیںوہ تو بہت پہلے ہونی چاہیے تھی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہم عدلیہ کو ڈکٹیشن دیتے تھے تو ٹھیک ہوتا ہے ؟ قانون سازی فرد یا مفادات کے لئے ہوتو تباہ کن ہوتی ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سارے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہ پاکستان کےلئے بہتر ہے ، ہمیں ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھ کر ان کا اقرار کرنا چاہیے ۔

تازہ ترین