• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمائی اولمپکس، فنش ٹیم کی اعصاب قابو میں رکھنے کیلئےاون سے بنائی

سرمائی اولمپکس میں مقابلہ سخت ہے، کہیں ہاتھ پاؤں نہ پھول جائیں، حصہ لینے والی فنش ٹیم نے اعصاب قابو میں رکھنے کیلئے انوکھی پریکٹس کی۔

عام طور پر بڑے مقابلوں اور امتحانات کے دوران بڑے بڑوں کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والی فنش ٹیم کی انوکھی پریکٹس جاری ہے۔

سرمائی اولمپکس میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے فن لینڈ کے کھلاڑی اور کوچزاپنے اعصاب قابو میں رکھنے کیلئے اون سے بنائی کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک پریس بریفنگ کے دوران کوچ او ر کھلاڑی اون سے سوئیٹرز اور مفلر وغیر ہ بنتے ہوئے مصروف دکھائی دیئے جبکہ کئی کھیلوں کے دوران بھی وقت ملنے پر فن لینڈ کے کھلاڑی اون سے بنائی کرتے ہی دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کے کھلاڑیوں نے یہ انوکھی پریکٹس پہلی مرتبہ نہیں کی ہے بلکہ اس سے قبل 2014ء میں سوشی اولمپکس کے دوران بھی یہ ترکیب اپنائی گئی تھی۔

تازہ ترین