• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھی بھی ہارمونیکا بجانے کا شوقین نکلا،بھارت میں ہاتھی میاں نے ہارمونیکا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یوں تو ماہر میوزیشنز ہارمونیکا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرتے ہیں ہی لیکن اب انسان ہی نہیں جانوروں نے بھی موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا ہاتھی ہارمونیکا بجانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے اس ہنرمندہاتھی کے مالک نے اُسے ہارمونیکا دیا تو ہاتھی نے بھی اپنا ٹیلنٹ بھرپور انداز میں دکھایا اور ہارمونیکا پر موسیقی کی دُھنیں بکھیر دیں۔

ہارمونیکا پر ہاتھی کی دھن سُن کر نہ صرف اس کا مالک بے حد خوش ہوا بلکہ ہاتھی کے اس ہارمونیکا پرفامنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگئی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین