• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ رانی قتل:ملزم انٹرپول کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل

Asma Rananis Murder The Accused Involved In The List Of Wanted Persons To Interpol

کوہاٹ کی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ،قتل کے ملزم مجاہد اللہ آفریدی کی تصویر انٹرپول کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے ۔

ملزم مجاہد کی تصویر ویب سائٹ پر خطرناک اشتہاریوں کی فہرست میں شامل ہے ،اس حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس نے انٹر پول سے رابطہ کیا تھا ۔

عاصمہ رانی کے قتل کے ملزم مجاہد آفریدی کی تصویر گرفتاری کی غرض شناخت کے لیے جاری کی گئی، انہیں انٹرپول کی ویب سائٹ پر انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

28 جنوری کو کوہاٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے مجاہد نے رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزم مجاہد میڈیکل کالج کی طالبہ کو قتل کرنے کے فوری بعد اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔

جس کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کے لیے سعودی انٹرپول سے مدد طلب کر رکھی ہے،2 فروری کو پولیس نے عاصمہ کے قتل کے مفرور ملزم مجاہد آفریدی کے دوست اور معاون شاہ زیب کو گرفتار کیا تھا، جو عاصمہ کی جاسوسی کیا کرتا تھا، قتل کے وقت بھی وہ ملزم مجاہد کے ساتھ ہی تھا اور اسی نے واردات کے بعد مجاہد کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔

قبل ازیں عاصمہ کے قتل میں گرفتار ایک اور ملزم صادق اللہ کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا جاچکا ہے،چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے بھی عاصمہ کے قتل کا ازخودنوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین