• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے تحریک عدل کا آغاز کردیا ہے،مریم اورنگزیب

Nawaz Sharif Has Launched A Movement Maryam Aurangzeb

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے تحریک عدل کا آغاز کردیا ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار جمہوریت کے تسلسل کے 10سال مکمل ہورہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے لئے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شادی سے ان کو سکون دیں کیونکہ اس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف عوام سے کئے اپنے تمام وعدے پورے کریں گے ،نگراں وزیراعظم کے لئے ابھی مشاورت ہوگی ۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 35سال میں دہشت گردی ملک میں دیمک کی طرح پھیلی،جس سے ملکی صنعتوں کو نقصان پہنچا ۔

ان کا کہناتھاکہ عوام جلد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دیکھیں گے ،پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے ملک کا امیج بہتر ہوگا ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ معاشرے میں میڈیا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میڈیا جمہوریت کے لئے اجتماعی سوچ کے ساتھ اپنا حصہ ڈالے ۔

تازہ ترین