• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، اسنوکر کے شوقین کی دوست کو عدالت سے فرار میں مدد

برطانیہ میں اسنوکر کھیلنے کے شوقین نوجوان نے سزاپانے والے دوست کو عدالت سے بھگا دیا،عدالت نے مجرم کو بھاگنے میں مدد فراہم کرنے والے نوجوان کو بھی سزا سنادی۔

یوں تو عام طور پر مخلص دوست ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن غلط کاموں میں ساتھ دینے کا نتیجہ کچھ یوں بھی نکل سکتا ہے۔

برطانیہ کی ایک عدالت میں فون چوری کرنے والے ایک نوجوان کو سزا کے فوری بعد ہی اس کے ایک دوست نے بھگا دیا۔

سترہ سالہ نوجوان کو جیسے ہی 5ماہ قید کی سزا ہوئی ،اس کے 21سالہ دوست نے بٹن دبا کر دروازہ کھول دیا جس کے بعد یہ باہر نکل گیا۔

پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے عدالت میں دوبارہ پیش کیا جس پر عدالت نے مجرم کو بھاگنے میں مدد فراہم کرنے پر اس کے دوست کو بھی سزا سنا دی۔

دوسری جانب مجرم نے عدالت کو بتایا کہ دوست کو بھگانا اس کا اصل مقصد نہیں تھا بلکہ دراصل انہیں اسنوکر کھیلنے جانا تھا۔

تازہ ترین