• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل تیسرا ایڈیشن ، ٹرافی کی نقاب کشائی کل ہو گی

Psl Iii Edition Trophy To Be Unveiled In Dubai Tomorrow

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی نقاب کشائی کل دبئی اسٹیڈیم میں کی جائیگی ،پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نجم سیٹھی اور تمام ٹیموں کے کپتان بھی شرکت کریں گے۔

پی سی بی اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی، نوید اصغر اور 6ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد،ڈیرن سیمی ، شعیب ملک، عماد وسیم، برینڈن میک کولم اور مصباح الحق پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

تقریب میں تمام ٹیموں کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ بھی شریک ہو گی۔ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو ہو گا جس سے قبل رنگ و نور سے بھرپور افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس رنگا رنگ تقریب میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور امریکی پاپ اسٹار جیسن ڈیرولا کے ساتھ ساتھ مایہ ناز پاکستانی گلوگار علی ظفر اور شہزاد رائے بھی شائقین کو محظوظ کریں گے۔

ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ملتان سلطان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز دبئی، شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

تازہ ترین