• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نفرت کا بیج بونے کے بانی ہیں،فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ کے نو منتخب کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دوستی کے ہاتھ کو ٹھکرانہ نہیں چاہتا،ہم لندن کی تقریر سنیں تو مقدمہ ہوجاتا ہے لیکن رائو انوار کو بہادر بچہ کہنے پر کچھ نہیں ہوتا، نفرتوں کے بیج بونے کے بانی آصف علی ذرادی ہیں۔

نو منتخب رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فاروق ستار کو کنوینر منتخب کرلیا ،اپنے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ پورے ملک کے کارکنوں کا شکرگزار ہوں،رائو انوار کو بہادر بچہ کہہ کر محسود قبائل اور مہاجروں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ۔

انہوں نے ثالث دوستوں کو مشورہ دیا تھا کہ اب بھی فارمولہ موجود ہے،جس میں ہر مسئلے کا سیاسی حل ہے ،میں شہدا کے قبرستان کا سودہ نہیں کرسکتا ۔

ایم کیو ایم کے نو منتخب کنوینر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی شکوہ کیا اور کہا کہ ہم یہاں اپنی جماعت کو رو رہے تھے عمران خان نے پیچھے سے شادی کرلی۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہاکہ مجھے پیپلز پارٹی کے کارکنوں یا وزیراعلیٰ سندھ سے جنگ نہیں کرنی ،میں نے نہیں صدر فاروق لغاری نے چارج لگایا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ کمیٹی اجلاس کا دوسرا ایجنڈا عوام کے پاس جانے کا ہے،میں شہدا قبرستان ،عائشہ منزل اور لیاقت آباد جائوں گا،بہادرآباد والے سینیٹ کی چار سیٹوں کے لئے مرے جارہے ہیں۔

ایم کیوایم کنوینر نے کہا کہ بہادرآباد میں کہیں فون آرہا تھا ،جن کو سینیٹ کی سیٹوں کی جلد ہو شاید وہاں سے فون آیا ہوں، میرا وعدہ تھا کہ نام واپس نہیں لینا، بیچارے آدمی خالد مقبول کو آگے کردیا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ کیا ضرورت تھی باقی لوگوں کے نام نکالنے کی ؟جو آئو بھگت کا منظر نظر آرہا ہے اس میں جانا ٹھیک نہیں، کنور نوید نے کہا کارکن بن کے آئیں پھر بات ہوگی،میں کہتا ہوں آنے کے لئے کانٹے تو مت بچھائو۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ میں کیسے اپنی آئینی قانونی حیثیت چھوڑ کر آجائو،یہ واضح پیغام دیا گیا کہ ہم الگ ہیں اور آپ الگ ہیں،رابطہ کمیٹی کی تین تہائی حمایت میرے پاس ہے،یہ طریقہ نہیں بات آگے بڑھانے کا ،میں کھلے دل سے جارہا تھا۔

تازہ ترین