• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی سفر کا مزہ اب صرف 8لاکھ روپے میں لیا جاسکتا ہے، فرنچ خلاء باز نے خلائی سفر کے شوقین افراد کیلئے انوکھی پیشکش متعارف کروادی۔

یوں تو خلائی سفر کیلئے خلاء باز کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن اب یہ مزہ صرف  6 ہزار یورو یعنی تقریباً 8لاکھ 20ہزار پاکستانی روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں خلائی سفر سے لوٹنے والے فرانسیسی خلاء باز تھامس پیسکوئٹ (Thomas Pesquet) نے خلائی سفر کی خواہش رکھنے والوں کیلئے انوکھی پیشکش متعارف کروادی ہے۔

انتالیس سالہ خلاء باز خلائی سفر کے شوقین افراد کو زیرو گریویٹی کے حامل جہازمیں وقت گزارنے کا موقع فراہم کررہے ہیں جہاں یہ افراد بے وزنی کی کیفیت اور ہوا میں اْڑان بھرنے کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

تازہ ترین