• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے مقابلے کا جلسہ نہیں کرسکتے،فضل الرحمٰن کا مخالفین کو چیلنج

Can Not Celebrate Our Competition Challenge The Opponents Of Fazlur Rahman

جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مخالفین کو چیلنج دیا کہ کوئی بھی جماعت ہمارےمقابلے کا جلسہ نہیں کرسکتی ،جلسیوں کو بڑا جلسہ بناکر دکھایا جاتا ہے ۔

لیاری میں علما کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے منڈی لگی ہوئی ہے،گھوڑے بگ رہے ہیں،اس عمل سے آنے والے ملک کیلئے کیا قانون سازی کریں گے؟یہ عمل ملک کیلئے خطرناک ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ہم نے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا، لیکن 70 سال گزرے گئے اللہ کے ساتھ کئے گئے عہد کو پورا نہیں کیا گیا،مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے والے خود اسلامی دھارے میں شامل ہوں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ 1973ء کے آئین میں اسلام کو مملکت کا مذہب قرار دیا گیا ہے لیکن اسلامی نظریاتی کونسل کی کسی ایک سفارش پر بھی قانون سازی نہیں کی گئی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکمران بین الاقوامی دباو کےتحت حکومت چلا رہے ہیں اس سے بہتری نہیں آئے گی ۔

ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست کو پورے کراچی کی سیاست نہیں سمجھتا اس لئے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

تازہ ترین