• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن جاری فیشن ویک میں 120نامور برانڈز کی شرکت

لندن میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رونقیں جاری ہیں،موسم سرما کے دیدہ زیب ملبوسات شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رونقیں جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے 120سے زائد نامور ڈیزائنرزاور برانڈز حصہ لے رہے ہیں۔

پانچ روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں ،اس دوران خواتین ایسیسریز بھی پیش کی جارہی ہیں۔

سولہ فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 5 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 20فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین