• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور :نابینا افراد، قبائلی طلبہ اور بیروزگاروں کا احتجاج

Peshawar The Protest Of Blind People Tribal Students And Unemployed

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج نابینا افراد ، قبائلی طلباء اور محکمہ لائیو اسٹاک میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے آنے والے امیدوار سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے رہے ۔

پشاور میں آج احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ،فاٹا کے طلبہ نے صوبائی پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیا اور نامناسب سلوک کا الزام لگایا ۔

طلبہ نے ریلی کی شکل میں گورنر ہائوس تک مارچ کیا ،اس دوران 2طالب علم رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

پشاور پریس کلب کے سامنے بصارت سے محروم افراد کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ ہوا،جس میں نابینا افراد نے ملازمتیں نہ دینے کا شکوہ کیا ۔
ان کا کہناتھاکہ ملازمتوں میں کوٹہ مختص ہے نہ صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور نہ ہی دیگر درپیش مسائل حل کئے جارہے ہیں۔

محکمہ لائیواسٹاک میں بھرتیوں کا ٹیسٹ ملتوی کئے جانے پر امیدواروں نے احتجاج کیا ،جس کے باعث باچا خان چوک کے قریب ٹریفک جام رہا ۔

 

تازہ ترین