• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی واقعے پر مبنی فلم چیپا کوئیڈک، نیا ٹریلر آگیا

حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ہالی ووڈ بائیو گرافیکل کرائم ڈرامہ فلم چیپا کوئیڈک (Chappaquiddick) کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

جوہن کررن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سابق امریکی سینیٹر ٹیڈ کینیڈی کی وجہ سے پیش آنے والے ایک کار حادثے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہو جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار جیسن کلارک، کیٹ مارا، ایڈ ہیمس، بروس ڈرن، ٹیلر نیکولس، جوہن فیور اور تامارا ہیکی سمیت دیگر شامل ہیں۔

مارک سیارڈی اور کرس کولز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر پر مبنی یہ فلم 6اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین