• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کے گانے کچھ کچھ ہوتا ہے کی جرمنی میں گونج

بالی ووڈ کے کنگ خان کے مشہور گانے کچھ کچھ ہوتا ہے کی دھوم جرمنی پہنچ گئی، برلن فلم فیسٹیول کے دوران جرمن فنکاروں نے گانے کی دُھن پیش کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنے فلمی کرئیر میں اب تک کئی اعزاز حاصل کر چکے ہیں جن کے مداح نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان جرمن فنکاروں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے کنگ خان کے مشہور گانے کچھ کچھ ہوتا ہے کی دُھن پیش کر کے وہاں موجود افراد کی خوب داد سمیٹی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شاندار پرفارمنس جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری فلم فیسٹیول کے دوران جرمن آرکسٹرا کی ٹیم نے پیش کی جس پروہاں موجودبھارتی سنیما کی نمائندگی کرنے والے ہدایتکار کرن جوہر نے ٹوئٹر پیغام دیا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ یہ گانا 1998ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا ٹائٹل سانگ ہے جسے بالی ووڈ اداکار شاہ رُخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی پر فلمایا گیا تھا۔

 

تازہ ترین