• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کا روسی اور ایرانی صدور سے ٹیلیفونک رابطہ

Turkey President Call To Iranian And Russian President

ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی صدر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں شام کی صورتحال اور دہشتگردی میں تعاون جاری رکھنے پر بات چیت کی ہے۔

ترک صدارتی ذرائع کے مطابق ترک صدرطیب اردوان اور روسی صدر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا اور شام کے شہر ادلب میں نگراں چیک پوسٹوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں ترک صدر نے شام میں جاری صورتحال، عفرین میں ترک فورسز کے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

تازہ ترین