• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، حکومتی فورسز کی بمباری ،20 بچوں سمیت77 افراد ہلاک

Syria 77 Civilians Killed In Regime Bombardment

شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز کی بمباری سے 20 بچوں سمیت77 افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

شام میں موجود انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق مشرقی غوطہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شامی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں میں ستتر سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین سو پچیس زخمی ہیں۔

شامی فورسز نے مشرقی غوطہ میں گزشتہ روز سے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی تھی۔

تازہ ترین