• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: ڈاکٹر رمیش انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

میرپورخاص کے سول اسپتال میں نرسوں کو مبینہ جنسی ہراساں کرنے والے ڈاکٹر رمیش کمار انکوائری کمیٹی کے سامنے تو پیش نہ ہوئے البتہ رات گئے پریس کلب پر احتجاج کرنے پہنچ گئے۔

ڈاکٹر رمیش کمار کو واقعہ کے بعد قائم انکوائری کمیٹی نے طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سعید آرائیں کے مطابق متاثرہ نرس سمیت گیارہ سے زائد اسپتال اسٹاف کے بیانات رکارڈ کئے گئے تاہم ڈاکٹر رمیش کمار بار بار رابطے کے باوجود پیش نہ ہوئے۔

دوسری جانب رات گئے ڈاکٹر رمیش اپنے چند ساتھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ہمراہ پریس کلب پہنچے اور احتجاج کیا، اس موقع پر انہوں نے سول اسپتال بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

تازہ ترین