• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، 12 سالہ لڑکی پُراسرار طورپرگولی لگنےسے ہلاک

Lahore 12 Year Old Girl Died Due To Firing

لاہور کےعلاقے کاہنہ میں 12 سالہ لڑکی پُراسرار طورپرگولی لگنےسے ہلاک ہو گئی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔

اہلِ خانہ کے مطابق 12 سالہ زاہدہ گھر میں بندوق سے کھیل رہی تھی کہ اسی دوران اچانک گولی چلنے سے وہ زخمی ہو گئی، زاہدہ کو اس کے بھائی اسپتال لے جارہے تھے تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے شواہد جمع کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ خود کشی ہی لگتا ہے۔

تازہ ترین