• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے خلاف دو ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر

Two Supplementary References Against Nawaz Sharif Scheduled For Hearing

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف دو ضمنی ریفرنسز سماعت کے لیے مقررکردیئے۔

العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز پر سماعت جمعرات کو ہو گی جبکہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے لیے نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی لندن پہنچ گئے۔ ان کی موجودگی میں جمعرات کو استغاثہ کے دو گواہوں کا وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیاجائے گا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز میں نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا تھا۔

نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنسز میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے اور انہوں نے اثاثے اپنے بچوں کے نام بنا رکھے تھے اور ان کے بچے نواز شریف کے بے نامی دار تھے۔

ضمنی ریفرنسز کے مطابق نواز شریف اپنے اثاثوں سے متعلق بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے جب کہ انہیں تحقیقات کے لیے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

تازہ ترین