• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jennifer Lawrences Got Unique Title

برطانوی اکیڈمی فلم اور ٹیلی ویژن آرٹس کی جانب سے منعقد کردہ 71 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ (بافٹا)کی میزبان جوانا لیملی پر طنز کے بعد ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس کو غیر مہذب کا لقب دے دیا گیا۔

جوانا نے اسٹیفن فیری کے بعد پہلی بار اس تقریب کی میزبانی کی،نے جینیفر لارنس کو سیارہ کی سب سے مقبول اداکارہ کہہ کر تعارف کرایا جس پر جینفر لارنس نے کہا کہ یہ کافی زیادہ ہوگیا۔

تقریب کا آغاز کرتے ہوئے 71 سالہ اداکارہ نے کہا کہ سیارے کی سب سے معروف اداکارہ سے شام کا آغاز کرنے سے بہتر کیا بات ہوگی، یہ ہیں شاندار جینفر لارنس ۔اسٹار اس کے بعد اسٹیج پر آئیں۔

پوڈیم پر جانے کے بعد اداکارہ نے جوانا کی جانب مڑنے اور ہنسنےسے پہلے ایوراڈ اسٹینڈ پر رکھا۔انہوں نے حاضرین کو ’ہائے‘ کہا،مزید کہا کہ یہ تھواڑ زیادہ کہہ دیا لیکن جوانا آپ کا شکریہ۔

ناظرین نے فوری طور پر اس عجیب تبادلہ خیال کا نوٹس لیا او رفوری ر ٹوئٹر پر اسٹار کے بیان پر تبصرہ کیا۔

ایک ناظر نے لکھا کہ جینفر لارنس یہ کافی غیر مہذب اور بلکہ ناشکر گذاری تھی۔

ایک اور نے کہا کہ سوئیٹی تم جوانا کو مت بتاؤ کیا زیادہ ہے۔

تیسرے ناظر نے کہا کہ جینفر لارنس کا جواب کافی ناخوشگوار تھا ،وہ صرف شکریہ کہہ کر بھی بات ختم کرسکتی تھیں۔

 

تازہ ترین