• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی؛ سابق کرکٹرعامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب کی مبینہ خود کشی

Karachi Internation Cricketer Amir Hanifs Son Commits Suicide

سابق انٹرنیشنل کرکٹرعامر حنیف کےبیٹے محمد زریاب نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔عامرحنیف کا کہنا ہے کہ ان کابیٹا انڈر 19 کھیل چکا تھا ،  زائدالعمر قرار دینے پر دلبرادشت ہو گیا۔

نوجوان اوپنگ بیٹسمین زریاب انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کا بڑابیٹا  اور فرسٹ ائر کا طالب علم تھا۔

زریاب کے والد عامر حنیف کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے کوچز کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ رات گلے میں پھندا ڈالکر خود کشی کر لی۔

زریاب نے لاہور میں ہونے والے انڈر۔19ٹورنامنٹ میں کراچی کی نمائندگی کی ، لیکن جب وہ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون فور سے کھیلنے گیا تو اسے زائد العمر قرار دیکر گھر واپس بھیج دیاگیا۔

عامرحنیف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو خود کشی پر مجبور کیا گیا، میرا بیٹاتو چلاگیالیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔

تازہ ترین