• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: فٹبال میچ میں شائقین نے سیکڑوں بالز اور ٹوائلٹ پیپرز پھینک دیے

Germany Fans Threw Hundreds Of Balls And Toilet Papers In Football Match

جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ کے دوران مداح آپے سے باہر ہو گئے ،جرمن فٹبال لیگ کا میچ پیر کو کرانے پر شائقین نے انوکھا احتجاج کیا ، خوب شور شرابا کیا اور میچ کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں ٹینس کی گیندیں گراؤنڈ میں پھینک دیں۔

فرینکفرٹ میں کھیلے گئے بنڈس لیگا میچ میں اینٹریچٹ فرینکفرٹ نے مہمان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

ہوم ٹیم میچ تو جیت گئی لیکن اس کے شائقین ناراض تھے میچ پیر کے روز ہونے پر اپنی ناراضگی کا اظہار تماشائیوں نے سیکڑوں ٹینس بال میدان میں پھینک کر کیا۔

تماشائیوں کے احتجاج کے باعث کھیل 6منٹ تاخیر سے شروع ہوا، احتجاج کرنے والے شائقین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

تازہ ترین