• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، پاکستان آنے والے کرکٹرز سے متعلق تجسس برقرار

Psl 2018 Players To Watch In Action Across Uae And Pakistan

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچوں اور فائنل کے لئے کون کون سے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے اس بارے میں اس وقت کچھ کہنا مشکل ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹرز کے حوالے سے تجسس برقرار ہے۔

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑی ابھی ابتدائی میچوں میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کسی سے پاکستان میں کھیلنے کے بارے میں گفتگو نہیں کی جارہی ہے۔ وقت آنے پر بات کریں گے۔

ادھر پشاوز زلمی کے بولنگ کنسلٹنٹ سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مکمل تعاون کرنا چاہیے۔

پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ نہ ہونے سے نہ صرف پاکستان بلکہ کرکٹ کا بھی نقصان ہورہا ہے۔

پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بند بھی ہوں مگر پاکستانی ٹیلنٹ کو ابھرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پی ایس ایل نے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کیلئے بنیاد فراہم کردی ہے۔ مستقبل نوجوانوں کا ہےمجھ سے بہتر بولر پاکستان کرکٹ کو ملیں گے۔

تازہ ترین