• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کو بچانے کے لئے سڑکوں پر آئیں گے ،عمران خان

Imran Warns Of Street Protests

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی چوری چھپانے کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کررہے ہیں ،سپریم کورٹ ان کو باربار موقع دے رہی ہے، یہ سپریم کورٹ کے خلاف سازش کر رہے ہیں،جمہوریت اور عدلیہ کو بچانے کے لئے سڑکوں پر آئیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ تو کیا ایک منٹ کے لئے بھی کے پی کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا،نیب پتا کرے پنجاب کے جہاز اور ہیلی کاپٹرکہاں کہاں استعمال ہوئے؟

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بہت پیسا چل رہا ہے،ایک سینیٹر کے بدلے چالیس کروڑ کی پیش کش کی گئی ،،تحریک انصاف کے لوگ نہیں بکیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں ڈر ہے نوازشریف کے خلاف نیب کا فیصلہ آنےوالا ہے۔

تازہ ترین