• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے دورے پر آئے ہوئے کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ننھے صاحبزادے نے بھی اپنے والد کی طرح لاتعدادفینز بنا لئے ہیں،ننھے ہیڈریئن کی شرارتیں اور خوبصورتی ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہونے لگیں۔

ایک طرف جہاں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی سحر انگیز شخصیت کے دیوانے دنیا بھر میں موجود ہیں وہیں اب ان کے سب سے چھوٹے صاحبزادے بھی اپنے چاہنے والوں کا پیار سمیٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو آ ج کل اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت بھارت کے 8روزہ طویل دورے پر ہیں جن کے تمام سر گرمیاں نہ صرف میڈیابلکہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ٹوئٹر پر جسٹن ٹروڈو کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیڈریئن ٹروڈو کی شرارتیں اور تصاویر خوب زیرِ بحث آئیںاور سب سے زیادہ ٹرینڈ نیوز بن گئیں۔

جہاں کوئی 3سالہ ہیڈریئن کے گلدستہ تھامے تصاویر پر بحث کرتا دکھائی دیا تو کوئی ہیڈریئن کاکرینہ اور سیف کے بیٹے تیمور کی کیوٹنس سے مقابلہ کرتا رہا۔

اور تو اور ننھے ہیڈریئن کا کرتا پاجامہ، ائیر پورٹ آمد پر نمستے کرنا، تاج محل پر خوشی میں اپنی والد کی جانب دوڑنا اور دیگر شرارتوں نے بھی لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

تازہ ترین