• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

Final List Of Senate Election Candidates Issue

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی،جاری کردہ فہرست میں 46نشستوں کے لیے 105 امیدوار مدمقابل ہوں گےجبکہ مولانا سمیع الحق آزاد حیثیت سے میدان میں اتریں گےاور پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ سے 33 امیدوار، پنجاب سے 20، بلوچستان میں 25 جبکہ خیبر پختونخوا سے 27 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

پنجاب سے ن لیگ کے اسحاق ڈار، آصف کرمانی، کامران مائیکل، مصدق ملک اور حافظ عبدالکریم شامل ہیںجبکہ تحریک انصاف کی عندلیب عباس اور ق لیگ کے کامل علی آغا بھی پنجاب سے سینیٹ امیدوار ہیں۔

سندھ سے پیپلز پارٹی کے میاں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مرتضیٰ وہاب جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری، فروغ نسیم، احمد چنائے، ڈاکٹر صغیر احمد، ڈاکٹر نسرین جلیل اور نگہت شکیل شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے فیصل جاوید اور اعظم سواتی، ن لیگ کے صابر شاہ، جے یو آئی (ف) کے طلحہ محمود اور پیپلز پارٹی کے فیصل سخی بٹ جبکہ آزاد امیدوار مولانا سمیع الحق بھی میدان ہیں۔

 

تازہ ترین