• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف برادران عدلیہ کو بلیک میل کررہے ہیں، بلاول بھٹو

Nawaz Sharif Continue Blackmailing Judiciary Bilawal

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شریف برادران پر عدلیہ کو بلیک میل کررہے ہیں، وہ ایک بار پھر فیصلے ڈکٹیٹ کروانا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

لاہورسے جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اندازہ نہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے، ہم عدلیہ پر ایسے حملے یا بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف بھی فیصلے ڈکٹیٹ کرواتے رہے ہیںجبکہ پانامہ کیس کے دوران بھی ججوں کو بلیک میل کیا جاتا رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران کرپشن کے عالمی اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دے کر ججوں پر دباؤ ڈالتے رہے اورشریف برادران تو جھوٹ اور منافقت کے ماہر ہیں۔

تازہ ترین