• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی نااہلی، درخواست حکم امتناع برقرار، سماعت ملتوی

Sharmila Farooqis Disqualification Case Court Adjourns Hearing

سندھ ہائی کورٹ نےرکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی نااہلی کے خلاف درخواست حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی ہےجبکہ دورکنی بینچ کے روبرونیب نے جواب جمع کروادیا ہے۔

نیب کے مطابق درخواست گزار کا موقف حقائق کے برعکس ہےجبکہ شرمیلا فاروقی کو نیب قوانین کے تحت 2001 میں فیصلہ سنایا گیاتھا۔

2001 سے نیب قوانین نافظ العمل ہے، اگر درخواست گزار کا فیصلہ سے اتفاق نہیں تھا تو مقررہ مدت میں اپیل داخل کیوں نہیں کی جبکہ اپیل 10 روز میں داخل کرنی چائیے تھی تاہم نیب نے موقف اختیار کیا کہ درخواست مسترد کی جائے۔

آئندہ سماعت پر شرمیلا فاروقی کے وکیل اور وفاق کے وکیل نیب کے جواب پر دلائل دیں گےجبکہ عدالت نے شرمیلا فاروقی کی درخواست پر نیب اور الیکشن کمیشن کو مزید کاروائی سے روک رکھا ہے۔

تازہ ترین