• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں ہوا اسپائی فلم ریڈ اسپیرو کاپریمیئر

برطانوی دار الحکومت لندن میں تھرل سے بھرپورہالی ووڈ اسپائی فلم ریڈ اسپیرو کارنگا رنگ پریمیئرمنعقد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ جینیفر لارنس سمیت دیگر کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

فرانسس لارنس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی روسی خاتون جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک سی آئی اے ایجنٹ کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے اور ڈبل ایجنٹ بننے پر غورشروع کردیتی ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر لارنس، جوئیل ایگرٹن، جیریمی آئرنز، میتھیاز شونارٹز، میری لوز پارکر اور بِل کیمپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

گیرٹ بیش اور ڈیوڈ ریڈی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 2مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین