• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، خواجہ آصف

Pakistan Desire Peace In The Region Khawaj Asif

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہےجبکہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہیں۔

ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارووف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت سے بھی مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت دیگر معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی اور کی جنگ اپنی سر زمین پر نہیں لڑ سکتے جبکہ دہشت گردی کے باعث 70ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس داعش کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے، افغانستان میں داعش کی موجودگی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی تاہم افغانستان میں داعش فریق نہیں جس سے مذاکرات کیے جائیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہےاور کئی پاکستان طلبا روسی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں۔

 

تازہ ترین