• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیو ٹیم پر حملہ،اسکول سیل

Karachi Private School Administration Attacks Anti Polio Team

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول انتظامیہ نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیااور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایاتاہم پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اور ساتھ ہی اسکول بھی سیل کردیا ۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق ناظم آباد4 نمبر میں واقعہ نجی اسکول میں پولیو ٹیم انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے پہنچی تو اسکول انتظامیہ نے انکار کردیا۔

اسکول انتظامیہ نے نہ صرف پولیو ٹیم پر حملہ کیا بلکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایاتاہم پولیس نے حملہ کرنے والی اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین